اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کم ہوئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے بعد ذخائر 18 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جس کے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔ بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملکی زر مبادلہ ذخائر میں سوا 12 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…