موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں تین دن موبائل فون سروس بند رکھنے کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین آج کو کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین جمعہ کو کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے سے متعلق مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ آج ہوگا۔وزارت داخلہ نے پہلے 17 دسمبر تا 19 دسمبر موبائل فون سروس بند رکھنے کا بیان جاری کیا تھا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس کے باعث شہر میں تین دن کے لیے موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17 ، 18,19 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کر دی۔
چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔قبل ازیں گذشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔ افغانستان کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و دیگر معزز مہمانوں کے پر تپاک استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں اہم مقامات پر مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے بل بورڈز نصب کیے جائیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کی وجہ سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

15 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago