پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کا رات واپس وطن روانہ ہونے کا بتایاگیا۔
واضح رہے کہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل 3 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بعدازاں آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل مہمان ٹیم کے اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔
کیسز مثبت آنے کے بعد سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق خطرے کے بادل پہلے ہی منڈلانے لگے تھے تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس سے مشروط کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد آخری میچ کو شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

20 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

30 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago