اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ ہے۔جنگ نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب آنے والے طوفان اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر تک رسائی ناممکن ہو سکتی ہے۔تازہ تحقیق کے مطابق کلائمٹ چینج کی وجہ سے تیل اور گیس کے چالیس فیصد ذخائر یا چھ سو بلین بیرل تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔
سعودی عرب، عراق اور نائجیریا اس صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوں گے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ خام تیل کی سپورٹ کرنے والے ملک سعودی عرب میں بے انتہا گرمی، پانی کی قلت اور ریت کے طوفان رکاوٹ بن سکتے ہیں ہیں۔یہ انکشافات برطانوی کنسلٹنسی فرم ” ویرسک میپلکروفٹ” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیے ہیں اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ کس طرح تیل اور گیس کے ذخائر کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مستقبل میں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…