عید الاضحیٰ کیا آمد آمد ۔۔۔ سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی۔ ۔نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ پر سندھ حکومت نے گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی
جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں اضافے کے باعث شہری رہائشی علاقوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے، جانوروں کی قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے، اور جانوروں کی قربانی کرتے ہوئے مجمع اکھٹا نہ ہو۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، محکمے نے کہا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کیے جائیں گے، اور ایک ہی مقام پر نماز عید کے ایک سے زائد اجتماعات الگ اوقات میں کیے جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سےگزارا جائے، نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں شرکت نہ کرنے دی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پڑھنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں، اور شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

35 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

37 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

59 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

1 hour ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago