فیس بک نے ٹوئٹر کا اہم فیچر اپنے پلیٹ فارم پر لانے کی تیاری کرلی

سلیکان و یلی(قدرت روزنامہ) فیس بک جلد ہی ٹوئٹر کی طرح ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کی بدولت استعمال کنندگان ایونٹس میں لائیو کمینٹری بھی کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے استعمال کنندگان کے لیے ’عوامی شخصیات کے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ‘ ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھریڈڈ پوسٹس میں ’ویو پوسٹ تھریڈ ‘ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس سے فالوورز تھریڈ میں موجود تمام پوسٹوں کو باآسانی نیوی گیٹ کر سکیں گے۔

تاہم فیس بک نے ابھی تک تھریڈ کے عوامی رول آؤٹ فیچر کے لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ فیس بک اس فیچر کو مزید استعمال کنندگان تک وسعت دے گا یا نہیں۔

اس بارے میں ٹیکنالوجی بلاگر اور سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کا کہنا ہے کہ ’تھریڈ فیچر کی بدولت کسی بھی پرانی پوسٹ میں نئی پوسٹ شامل کرکے ایک تھریڈ بنائی جاسکے گی جس میں شامل تمام پوسٹس کی آڈیئنس پہلی پوسٹ کی طرح یکساں ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس فیچر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر محدود کریکٹرز کی وجہ سے تھریڈز بہت کارآمد ہیں اور صارفین اپنی ٹوئٹس کو مکمل کرنے کے لیے پوسٹوں کو ملا دیتے ہیں، تاہم فیس بک میں کریکڑ کاؤنٹ کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے تھریڈ مختلف طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل پوسٹ کے بجائے فیس بک تھریڈز کو کسی ایونٹ میں براہ راست کمینٹری کے لیے استعال کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ انفلوئنسرز کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

3 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

30 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

33 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

50 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

53 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

1 hour ago