گوجرہ موٹروے پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا کیس ،لڑکی کون نکلی؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف

گوجرہ(قدرت روزنامہ)گوجرہ موٹرے وپر کار میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں حیران کن ڈرائی سین سامنے آیا ہے ۔

ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیس کی پیشرفت اور تفتیش کے دوران ہونے والے کئی اہم انکشافات سامنے رکھے۔وقار احمد نے بتایا کہ مبینہ متاثرہ لڑکی اور مدعی مقدمہ لوگوں کو پھنساکر پیسے بٹورتے تھے، متاثرہ لڑکی اور مدعی مقدمہ بین الاضلاعی گینک کے رکن بھی ہیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق مبینہ متاثرہ خاتون اور مدعی مقدمہ نے منصوبہ بنا کر زیادتی کیس کا مقدمہ درج کرایا تھا اور ملزمان سے 50 لاکھ روپے طلب کیے تھے، ان کا گروہ 2 مقدمات میں لوگوں سے بھاری رقم حاصل کر چکا ہے۔

ڈی ایس پی میاں وقار احمد کے مطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 10 اکتوبر کو تھانہ سٹی میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا۔لڑکی کی خالہ نے بتایا کہ بھانجی کو فون پر میسج کرکے انٹرویو کے لیے گوجرہ بلوایا گیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ سےگوجرہ پہنچنے پر ملزمان نےکہا بھانجی کو گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔

لڑکی کی خالہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس گاڑی میں بھانجی کو لے جایا گیا اس میں ایک خاتون اور2 مرد تھے، ملزمان نے موٹر وے پر میری بھانجی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹرچینج پرپھینک کر چلے گئے۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

14 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago