اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سربراہ این سی او سی اسد عمر سے ملاقات کی، وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سردی زیادہ ہو رہی ہے، لوگوں نے چھٹیوں کے حوالے سے پلان کیے ہوتے ہیں، چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، ہماری سفارش ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما تعطیلات کریں۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا عمل جاری یے، اومی کرون کے کیسز پاکستان میں تصدیق ہونا شروع ہو چکے ہیں، این سی او سی نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ویکسین جاری رکھنے کی ہدایت دی، تین ہفتوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہوتا، جب سکول کھلیں گے تو اومی کرون پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہو گا،ا ومی کرون خطرناک نہیں البتہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری ہیں۔
سربراہ این سی او سی نے کہا کہ 20 دسمبر سے چھٹیاں ہوں تو دوبارہ ادارے کھلنے پر اگر کورونا پھیلے گا تو دوبارہ ادارے بند کرنا پڑ سکتے ہیں، این سی او سی حکام سے معاملہ پر بات کروں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…