کویت سے غیرملکیوں کیلئے بری خبر‘ ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید نہیں ہوگی

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) کویت میں رہنے والے تمام غیرملکیوں کیلئے بری خبرہے کہ اب خلیجی ملک میں ان کے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید نہیں ہوگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے کویت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید معطل کر دی گئی ہے اور شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کے لائسنس ختم کئے جارہے ہیں ، لائسنس کی تجدید کا پورٹل بند کر دیا گیا ہے ، لائسنس کی تجدید کے پورٹل کو بند کرنے سے غیر ملکی نہ تجدید کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے گم شدہ لائسنس کا متبادل نکلوا سکتے ہیں اسی طرح اب وہ اپنے لیے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کرواسکتے۔
کویتی اخبار الرای سے معلوم ہوا ہے کہ فیصلے پر غیر اعلانیہ نفاذ گزشتہ ہفتے ہی شروع ہوگیا تھا ، جس کے بعد سے اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ کویت میں مقیم شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکی بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتے جب کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے پورٹل بند کرنے کی وجہ غیر ملکیوں کے لائسنس کی نئی شرائط کے اعلان کا انتظار بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے خلیجی ملک کویت کی حکومت نے 2 لاکھ 50 ہزار غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، تقریباً 10 لاکھ ڈرائیونگ لائسنسوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنسوں سے تبدیل کیا جائے گا ، کویت کی سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک مستقبل میں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس دینے میں سختی کرے گا ، نئے ڈرائیونگ لائسنس میں مقناطیسی پٹی لگائی جائے گی۔
کویت اردو کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ پرانے ڈرائیونگ لائسنسوں کو منسوخ کرنے اور ان کی جگہ نئے لائسنس لانے کے منصوبے پر جلد ہی عمل درآمد شروع کرے گی ، اس عمل کے دوران غیر ملکیوں کے 2 لاکھ 50 ہزار ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں گے ، اس منصوبے پر کمیٹی انچارج کی جانب سے رواں ماہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کومکمل کرنے میں 3 ماہ کا وقت لگے گا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

6 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

6 hours ago