شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر کے 10 کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین روپے موصول ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات میں عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے 10 ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔ فیکٹری کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹس میں 3 برسوں کے دوران 771 ملین روپے،کیشئر محمد اسلم کے اکائونٹ

میں 1781ملین روپے موصول ہوئے۔دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے کلرک اظہرعباس کے اکائونٹ میں 480ملین روپے،کلرک خضرحیات کے اکائونٹ میں 1425 ملین روپے،اسٹورکیپرغلام شبیر کے اکائونٹ میں 434 ملین روپے موصول ہوئے جبکہ اسسٹنٹ اکائوٹنٹ محمد انوار کے اکائونٹ میں 883 ملین روپے جبکہ اسسٹنٹ منیجرظفر اقبال کے اکائونٹ میں 525ملین روپے موصول ہوئے۔اسی طرح آئی ٹی آفیسر کاشف مجید کے اکائونٹ میں 362 ملین روپے جبکہ رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم مسرور انوار کے اکائونٹ مین231ملین روپے موصول ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈی ای او تنویر کے اکائونٹ میں512 ملین روپے موصول ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

2 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

22 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

35 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

46 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

58 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago