ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی امکان نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے برعکس ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کے 27 اور پٹرول کے 28 دن استعمال کے ذخائر موجود ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کے کئی سال بعد سب سے زیادہ ذخائر ہیں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ذخائر کے علاوہ پاکستان کی بندرگاہوں پر بھی پٹرول کی موصول ہورہی ہے۔
دوسری جانب قومی اخبارروزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے خبردار کیا کہ ٹریژری بل اونچی شرح پر پیش کرنے کے لیے اگر کمرشل بینکوں نے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی البتہ زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔

کیونکہ حکومت قرضوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے ۔بینکاروں کوعلم ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی لہٰذا وہ اپنی شرائط پر حکومت کو قرضے دے سکتے ہیں وہ بھی اونچی شرح پر صرف تین ماہ میچورٹی کی بنیاد پر وہ اپنی بات منوا سکتے ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر گذشتہ بولیوں کا جائزہ لیا جائے تو حکومت نے 1285؍ ارب روپے حاصل کیے جس میں 64.62 فیصد قرضے صرف تین ماہ میں قابل واپسی 29.96 فیصد 6 ماہ اور صرف 7.39 فیصد قرضے ایک سال میں واپسی کی بنیاد پر حاصل کئے گئے یہ 1285 ارب ہدف 1400 ارب اور میچورٹی 1500 ارب روپے کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ۔
وزارت خزانہ نے تین ماہ کے ٹریژری بل پر 805 ارب ، 6 ماہ پر 385 ارب اور سال بھر پر 95 ارب روپے لیے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ۔ وزارت خزانہ کے سابق مشیر خاقان نجیب نے کہا کہ مذکورہ تین بڑی مارکیٹوں کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہوگی ۔ رابطہ کرنے پر ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ حکومت قرضے لینے کیلئے بے تاب ہے اس لئے بینکاروں کو صورتحال سے فائدہ اُٹھانے کا موقع مل گیا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

5 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

18 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

23 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

27 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago