لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں دو ملزمان نے ایک ہی محلے کے پانچ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک محلے میں پانچ بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ عبدالباسط کی درخواست پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دونوں ملزمان گرفتار ہیں اور دونوں نے ہی پانچ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کے طبی معائنے میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔معاملے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کم سن بچے اور بچیوں کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔50 فیصد سے زائد کیسز میں اس گھناؤنے فعل میں رشتہ دار ہی ملوث نکلے تاہم اب بچیاں باپ اور بھائیوں کے ساتھ بھی محفوظ نہیں رہیں۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
وزیراعظم اور کئی وزراء نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی۔ عوامی مہم کے نتیجہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے وفاقی کابینہ نے’’کٹسٹریشن قانون‘‘ فوری نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ جبکہ عوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کچھ ماہ قبل ہی سانحہ موٹروے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…