جس میں پہلے یہ پیش گوئی کی گئی کہ پاکستان سے ایک ڈرون آئے گا اور بھارت پر حملہ کرے گا . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تحقیقاتی رپوٹ میں کہا گیا کہ ڈرون، ڈرامہ اور جاسوسی کی حامل اس کہانی میں بھارتی میڈیا جنگ کے شعلے بھڑکانے کا کردارادا کررہا ہے . رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور اس کی فوج نے ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں کے طرز پر ڈرامہ رچایا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد، پاکستان میں بھارتی سفارت خانے کے اوپر ڈرون اُڑایا گیا جس کی جعلی تصویر بھی جاری کی گئی، پھر ایک پاکستانی افسرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واقعہ کے بارے میں اس نے مطلع کیا لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں دیا گیا . تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاکہ حملے کے بعد ایک منظم میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا لیکن رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مودی کے بھارت میں پریس اور میڈیا آزاد نہیں ہے . اور اس کہانی سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ اپنی مہم کے ذریعے جنگی جذبات کو اُبھارنا چاہتے ہیں . خیال رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایسے پراپیگنڈے پہلے بھی کرتا رہا ہے اور یہی نہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہیں . بھارت خود ہی اپنے فوجیوں اور فورسز پر حملہ کروا کر الزام پاکستان پر عائد کر دیتا ہے لیکن تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑتی ہے . . .
سری نگر (قدرت روزنامہ) جموں میں بھارتی ائیر فورس اسٹیشن پر نام نہاد ڈرون حملے پرایک تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں اسے ڈرامہ قرار دیا گیا . تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک حیرت انگیز جاسوس کہانی ہے جو بھارتی حکومت اور اس کی فوج نے گھڑی .
متعلقہ خبریں