بھارتی حکومت اور فوج نے جموں ائیرفورس اسٹیشن پر ڈرون حملے کا ڈرامہ رچایا

سری نگر (قدرت روزنامہ) جموں میں بھارتی ائیر فورس اسٹیشن پر نام نہاد ڈرون حملے پرایک تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں اسے ڈرامہ قرار دیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک حیرت انگیز جاسوس کہانی ہے جو بھارتی حکومت اور اس کی فوج نے گھڑی ۔ جس میں پہلے یہ پیش گوئی کی گئی کہ پاکستان سے ایک ڈرون آئے گا اور بھارت پر حملہ کرے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تحقیقاتی رپوٹ میں کہا گیا کہ ڈرون، ڈرامہ اور جاسوسی کی حامل اس کہانی میں بھارتی میڈیا جنگ کے شعلے بھڑکانے کا کردارادا کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور اس کی فوج نے ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں کے طرز پر ڈرامہ رچایا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد، پاکستان میں بھارتی سفارت خانے کے اوپر ڈرون اُڑایا گیا جس کی جعلی تصویر بھی جاری کی گئی، پھر ایک پاکستانی افسرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واقعہ کے بارے میں اس نے مطلع کیا لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاکہ حملے کے بعد ایک منظم میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا لیکن رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مودی کے بھارت میں پریس اور میڈیا آزاد نہیں ہے۔ اور اس کہانی سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ اپنی مہم کے ذریعے جنگی جذبات کو اُبھارنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایسے پراپیگنڈے پہلے بھی کرتا رہا ہے اور یہی نہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہیں۔ بھارت خود ہی اپنے فوجیوں اور فورسز پر حملہ کروا کر الزام پاکستان پر عائد کر دیتا ہے لیکن تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago