کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث صحت کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال اور اوپی ڈیز و ان ڈور سروسز کے بائیکاٹ کے باعث علاج اور طبی معائنہ کے لیے آنے والے مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے۔
ہڑتال کےساتھ ساتھ ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں تالا بندی کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے، اس صورتحال میں اسپتالوں کا رخ کرنےوالے غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ مسلسل ہڑتال اور طبی سروسز نہ ملنے سے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب متعلقہ حکام اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کے حوالے سے اقدامات کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں میں اپنے مطالبات کے حق میں 19 روز سے احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اوربی ایم سی اسپتال میں مختلف وارڈ بھی احتجاجاً بند کر دیے گئے ہیں۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…