کراچی میں اومی کرون کے دوسرے کیس کی تصدیق، متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے . جیو ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کورونا وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا .

حکومت نے کیٹیگری سی اور او میکرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے تاہم برطانیہ کیٹگری میں نہیں آتا . رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق کی گئی . متاثرہ شخص کو محکمہ صحت کی جانب سے ایئرپورٹ سے شاہرع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا گییا . محکمہ صحت کا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا . قرنطینہ میں سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے . ہوٹل میں ابھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد موجود ہیں . نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن انہوں نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی . خیال رہے کہ : عالمی وبا کورونا وائرس کا نئے ویرئینٹ اومیکرون تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہاہے جس نے دنیا بھر میں تشویش کی ایک لہر دوڑا دی ہے . اومی کرون کی شدت دیگر اقسام کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس پر کسی بھی ویکسین کے دوشاٹس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صرف بوسٹر شاٹ ہی اومیکرون سے تحفظ فراہم کرتا ہے . رپورٹس کے مطابق جن افراد نے فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں وہ اومیکرون سے متاثر ہونے کے باجود 70 فی صد اسپتال میں داخل ہونے سے بچے رہے . اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا وائرس کی گذشتہ لہروں کے مقابلے میں اومیکرون کیسز کی شدت کم ہے ، مطالعے کے مطابق جنوبی افریقا میں اومیکرون لہر کے ابتدائی مرحلے کے دوران شدید بیماری کی شرح میں اضافہ کم رہا . مطالعہ نے یہ بھی ظاہرکیا کہ جنوبی افریقہ میں اومیکرون کی لہرکے ابتدائی مرحلے کے دوران شدید بیماری کی شرحیں پچھلے اضافے کی اسی مدت کے مقابلے میں کم تھیں . بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون ستر گنا تیزی سے انفکیشن کرتا ہے لیکن شدت کم ہے . واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے . . .

متعلقہ خبریں