کراچی میں اومی کرون کے دوسرے کیس کی تصدیق، متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔جیو ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کورونا وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا۔حکومت نے کیٹیگری سی اور او میکرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے تاہم برطانیہ کیٹگری میں نہیں آتا۔
رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق کی گئی۔متاثرہ شخص کو محکمہ صحت کی جانب سے ایئرپورٹ سے شاہرع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا گییا۔محکمہ صحت کا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا۔قرنطینہ میں سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔
ہوٹل میں ابھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد موجود ہیں۔نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن انہوں نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ : عالمی وبا کورونا وائرس کا نئے ویرئینٹ اومیکرون تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہاہے جس نے دنیا بھر میں تشویش کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔ اومی کرون کی شدت دیگر اقسام کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس پر کسی بھی ویکسین کے دوشاٹس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صرف بوسٹر شاٹ ہی اومیکرون سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جن افراد نے فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں وہ اومیکرون سے متاثر ہونے کے باجود 70 فی صد اسپتال میں داخل ہونے سے بچے رہے۔ اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا وائرس کی گذشتہ لہروں کے مقابلے میں اومیکرون کیسز کی شدت کم ہے ، مطالعے کے مطابق جنوبی افریقا میں اومیکرون لہر کے ابتدائی مرحلے کے دوران شدید بیماری کی شرح میں اضافہ کم رہا۔
مطالعہ نے یہ بھی ظاہرکیا کہ جنوبی افریقہ میں اومیکرون کی لہرکے ابتدائی مرحلے کے دوران شدید بیماری کی شرحیں پچھلے اضافے کی اسی مدت کے مقابلے میں کم تھیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون ستر گنا تیزی سے انفکیشن کرتا ہے لیکن شدت کم ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago