رینج روور گاڑی ،ہیرے جواہرات اور۔۔۔۔ کترینہ کیف کو سابق بوائے فرینڈز سلمان اور رنبیر کپور نے کتنے کروڑ ورے کے تحفے دیئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سلو میاں اور رنبیر کپور سمیت شوبز کے دیگر فنکاروں نے کترینہ کیف کو شادی پر کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔9 دسمبر کواداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔وہیں دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔صرف سلومیاں اور رنبیر کپور نے ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے آویزے (ایئر رنگز) دئیے ہیں

جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے۔خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

1 min ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

6 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

30 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

36 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

45 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

51 mins ago