قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، وزیر اعظم وزراء کو جسٹس ر وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا او ر کہا کہ میڈیا نے وجیہ الدین کے بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے

منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعظم اور شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نامی اکاونٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کئے گئے۔ منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں۔شہباز شریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں اب عدالتوں کا کام ہے۔ اس موقع پر منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹاہے۔ شہباز شریف حمزہ شہباز پیسے لیکر عہدے سرکاری عہدے بانٹتے رہے۔شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،وزیر اعظم نے کہا یہ منی لانڈرنگ نہ کرتے تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف منی لانڈرنگ کے معاملہ کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال حال پر بھی غور کیا گیا، اور ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جب کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم اور شرکاء کو بریف کیا۔وزیراعظم کو مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، اور مشیر خزانہ شوکت ترین نے شرکا کو معاشی اعدادوشمار پر اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ جلد ڈالرز کا ایکسچینج ریٹ کم ہوجائے گا۔حکومت عوام کو ایک کھرب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے۔معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین کے الزامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو جسٹس ر وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا، اور کہا کہ میڈیا نے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، ایسی باتوں پر بات کرنے وقت ضائع نہ کریں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ای کورٹ سے عدالتی کاروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے، ای کورٹ کے ذریعے کاروائی میں معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے، عدالت کی ای کورٹ سے کاروائی کورٹ کیسوں کو وقت میں نمٹانے میں معاون ثابت ہوگی، ای کورٹ کے تعارف اور کاروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے، شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا ہسپتال چلا رہی ہے، ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔ ترجمانوں کے اجلاس میں ای وی ایم کے معاملہ پر بات چیت بھی کی گئی۔ ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں ایک مردہ ووٹ ڈال گیا۔وزیر اعظم نے کہا ن لیگ، پی پی اس لئے ای وی ایم کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نہ رک جائے،انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago