سندھ ہائی کورٹ نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم نامہ صوبے میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ نے سندھ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن میں ان سے جواب بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھی 11 جنوری تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے 11 دسمبر سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے، ہم روٹیشن پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ کریں، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے گیس ذخائر میں 25 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
ہمارے پاس اپنے ذخائر کی گیس 300 روپے ایم ایم بی ٹو یو پڑتی ہے۔جبکہ درآمد گیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500 روپے تک پڑے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل دس گنا بڑھ جائیں ،ملک میں 28 فیصد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چوبیس گھنٹے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کنکشن میں پر سال اضافہ ہورہا ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل این جی کی قلت ہے،یورپ کو قطر کی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا، پاکستان کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سردیوں میں گھریلوصارفین کو تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا، انہوں نے گھریلو صارفین کو گیس کی قلت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔
عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں۔ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں۔ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا، اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیا جاسکتا تھا، اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اورنااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago