ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی، بجلی دالوں، فروٹ اور لکڑی سمیت17اشیاء مہنگی ہوگئیں، 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا، ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 21 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں اشیاء میں بجلی، دالیں، کیلے اور لکڑی سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں، رواں ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 پیسے، دال مسور فی کلو 7 روپے 98 پیسے، دال مسور فی کلو 194 سے بڑھ کر 202 روپے 20 پیسے مہنگی ہوگئی ہے۔

گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں3 روپے 17 پیسے، لکڑی فی من 7 روپے 12 پیسے مہنگی ہوئی۔

اسی طرح رواں ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں آلو 8 روپے 74 پیسے فی کلو، برائلر مرغی فی کلو12روپے 39 پیسے، ٹماٹر کی فی کلوقیمت 10 روپے 77 پیسے کم ہوئی۔ اسی طرح 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ان میں تازہ دودھ ، دہی ، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور ٹیکس میں اضافے کے باعث کھیلوں کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔
کھلاڑیوں کو سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے اورکھیلوں کی دکانیں بھی ویران ہورہی ہیں۔ ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے باعث کھیلوں کے سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بیٹ، بال، پیڈز، گلوزسمیت ٹینس،اسکواش، بیڈمنٹن ریکٹس کی قیمتوں میں بھی 100 سے 200 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ نوجوان نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد رکھنے کیلیے سامان کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔ کھیلوں سے وابستہ افراد کا ماننا تھا کہ لوگوں میں کھیلوں کا شوق کم ہونے کی ایک وجہ مہنگائی بھی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago