سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی . دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا . ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنر شپ بنائی . دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پرچھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی . واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں . خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنرشپس بنائیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)انگلش بیٹر سارہ ٹیلر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں، بے صبری سے انتظار . سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کاؤنٹی کے محمد رضوان کے ساتھ کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے .
متعلقہ خبریں