انگلش بیٹر سارہ ٹیلر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں، بے صبری سے انتظار

کراچی (قدرت روزنامہ)انگلش بیٹر سارہ ٹیلر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں، بے صبری سے انتظار۔سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کاؤنٹی کے محمد رضوان کے ساتھ کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی

جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پرچھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنرشپس بنائیں۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

4 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

14 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

27 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

36 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago