عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر ٹماٹر کے نرخ اچانک بڑھ گئے، قیمت میں سو گنا اضافہ

کوہاٹ(قدرت روزنامہ)کوہاٹ میں عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر ٹماٹر کے نرخ اچانک بڑھ گئے اور ٹماٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں نئی قیمت 100روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ لیموں اور ادرک کی قیمتیں بالترتیب 33 فیصد اور 16فیصد بڑھ گئیں . منگل کے روز جاری سرکاری نرخنامہ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے مقرر کی گئی جس میں ایک ہفتہ کے دوران 100 فیصد اضافہ ہوا .

ایک ہفتہ قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے مقرر تھی تاہم عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر منگل کے روز ٹماٹر کی قیمت فروخت میں اچانک سو فیصد اضافہ کرکے نرخ 100روپے فی کلو مقرر کیا گیا . اسی طرح گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران لیموں اور ادرک کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 33 فیصد اور 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا . لیموں کی قیمت 120 روپے فی کلو سے بڑھا کر نئی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ ادرک کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی کلو کردی گئی . دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے عید الاضحی اورحج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم امسال بھی عید الاضحی انتہائی مشکل حالات میں منا رہی ہے، حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام سے سفید پوشی کا بھرم چھین لیا ہے،جس قدرممکن ہو سکے مستحق طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جانا چاہیے . اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ کوروناوباء کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات کا شکارہے اور رہی سہی کسرحکومتی پالیسیوں نے نکال دی ہے،حالیہ سالوں میں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور ان کیلئے روح اور زندگی کا رشتہ برقرارکھنامحال ہو گیاہے . انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی پر قربان کئے گئے جانوروں کا گوشت ان غرباء اورمساکین میں تقسیم کو ترجیح دیں جو سارا سال گوشت کھانے کی استطاعت نہیں رکھتے . اشرف بھٹی نے امت مسلمہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی ہے . . .

متعلقہ خبریں