ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے ، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل 10گنا بڑھ جائیں ، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ دیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے،ہم روٹیشن پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ کریں، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے گیس ذخائر میں 25 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
ہمارے پاس اپنے ذخائر کی گیس 300 روپے ایم ایم بی ٹو یو پڑتی ہے۔

جبکہ درآمد گیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500 روپے تک پڑے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل دس گنا بڑھ جائیں ،ملک میں 28 فیصد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چوبیس گھنٹے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کنکشن میں پر سال اضافہ ہورہا ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل این جی کی قلت ہے،یورپ کو قطر کی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا، پاکستان کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سردیوں میں گھریلوصارفین کو تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا، انہوں نے گھریلو صارفین کو گیس کی قلت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔
عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں۔ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں۔ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا، اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیا جاسکتا تھا، اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اورنااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

3 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

16 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

21 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

25 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago