گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماجد الفطيم کے انتقال پر دبئی کے حاکم اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا . حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ماجد الفطيم ہولڈنگ کے بانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں دبئی کا سب سے اہم بزنس لیڈر قرار دیا . بتایا گیا ہے کہ ماجد الفطيم عرب دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے تھے، جن کی دولت کی کل مالیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد بتائی گئی . ان کے کاروبار دنیا کے 13 ممالک میں پھیلے ہوئے تھے . ماجد الفطيم کو متحدہ عرب امارات کی ترقی کے سفر کا اہم ترین کردار بھی سمجھا جاتا ہے . . .
دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس مین انتقال کر گئے . تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مشہور ترین کاروباری شخصیت ماجد الفطيم جمعہ کے روز 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے .
متعلقہ خبریں