دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس مین انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مشہور ترین کاروباری شخصیت ماجد الفطيم جمعہ کے روز 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماجد الفطيم کے انتقال پر دبئی کے حاکم اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ماجد الفطيم ہولڈنگ کے بانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں دبئی کا سب سے اہم بزنس لیڈر قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ماجد الفطيم عرب دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے تھے، جن کی دولت کی کل مالیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد بتائی گئی۔ ان کے کاروبار دنیا کے 13 ممالک میں پھیلے ہوئے تھے۔ ماجد الفطيم کو متحدہ عرب امارات کی ترقی کے سفر کا اہم ترین کردار بھی سمجھا جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…