حکومتی دعوے ٹھس،ملک میں مہنگائی کا راج برقرار، ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، ملک میں مہنگائی کا راج برقرارہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 55 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے تجاوز کر گئی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے رواں ہفتے کے دوران 17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کے

مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی،دالیں،کیلیلکڑی مہنگی ہوگئی ہیں رواں ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7روپے 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق دال مسور کی فی کلو قیمت 194 سے بڑھ کر 202روپے 20 پیسے کی ہو گئی ہے رواں گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 17 پیسے بڑھ گئی ہیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 7روپے 12پیسے کا اضافی ہوا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے ایک ہفتے کے دوران آلو 8 روپے 74پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 39 پیسے کمی ہوئی ہے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپے 77 پیسے کی کمی ہوئی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے تازہ دودھ،دہی،کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

7 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

18 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

30 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

39 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago