وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، پنجاب اور باقی صوبوں میں پیپلز پارٹی کی بحالی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے . وفاقی وزیر غلام سرورخان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس بے دردی سے ملک لوٹا، اسی بے دردی سے پیسہ خرچ کر رہے ہیں، آصف علی زرداری بے نظیر اور بھٹو جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتے . خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گذشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف تابوت میں آسکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائیں گے . انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے الیکشن ہوئے میں جیتا، کوئی الیکشن بھی کریڈیبل نہیں.،ہارنے والے نے کبھی بھی ہار کو تسلیم نہیں کیا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی . انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،ہماری اتحادی جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا،اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بات کی گئی . انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہئیے ،یہ لوگ ملک کو مسائل دے کر دشمنوں کو خوش نہ کریں . ن لیگی رہنماؤں کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسلا سے ایک شخص چار بار وفاقی وزیر بنایکن اس مسلم لیگی نے کاروبار کی سیاست کی،سیاست میں آکر کاروبار اور سرمایہ بڑھایا،35 سال اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے رہے،یہ لوگ چھ چھ بار وزیراعلیٰ بنے، وزیراعظم بنے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے پروپیگنڈا کا حصہ بن گئے ، ان کے پیچھے وہ طاقتیں ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے .
متعلقہ خبریں