عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت ہاتھ ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے پروپیگنڈا کا حصہ بن گئے ، ان کے پیچھے وہ طاقتیں ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، پنجاب اور باقی صوبوں میں پیپلز پارٹی کی بحالی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرورخان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس بے دردی سے ملک لوٹا، اسی بے دردی سے پیسہ خرچ کر رہے ہیں، آصف علی زرداری بے نظیر اور بھٹو جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گذشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف تابوت میں آسکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے الیکشن ہوئے میں جیتا، کوئی الیکشن بھی کریڈیبل نہیں.،ہارنے والے نے کبھی بھی ہار کو تسلیم نہیں کیا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،ہماری اتحادی جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا،اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بات کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہئیے ،یہ لوگ ملک کو مسائل دے کر دشمنوں کو خوش نہ کریں۔ ن لیگی رہنماؤں کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسلا سے ایک شخص چار بار وفاقی وزیر بنایکن اس مسلم لیگی نے کاروبار کی سیاست کی،سیاست میں آکر کاروبار اور سرمایہ بڑھایا،35 سال اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے رہے،یہ لوگ چھ چھ بار وزیراعلیٰ بنے، وزیراعظم بنے۔

Recent Posts

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

5 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

18 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

27 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

34 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago