احساس راشن میں شامل کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ 8فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کےلئے8 فیصد کمیشن کی منظوری دے دی گئی ہے، احساس راشن میں شامل کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ 8فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد پروگرام میں خدمات فراہم کرنے پرکریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے۔پروگرام پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل ehsaasrashan.pass.gov.pkجاری ہے۔ملک میں چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان پروگرام میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔شمولیت کےلئے کریانہ مالکان کے لئے اپنا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے بینک اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

4 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

11 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

18 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

43 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago