یاد رہے کہ حماد اظہر نے 12 نومبر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب میں واضح طور پر کہا تھا کہ دن کے تین اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا . خیال رہے کہ ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد کے گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جنرل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کھانا بنانے کے لیے دن میں تین مرتبہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی خبر کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دے دیا . نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوئی گیس کمپنیوں سے صرف یہ کہا تھا کہ گھروں میں کھانا پکانے کے تین اوقات میں یعنی صبح دوپہر اور شام میں گیس کی فراہمی کی کوشش کی جائے .
متعلقہ خبریں