شرح سود میں مزید اضافہ ہو گا یا نہیں؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود میں مزید اضافہ فی الحال نہیں کیا جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی 13 کرنسیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال رہا۔دوران انٹرویو گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم دیر نہیں کرنا چاہتے اور

اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افراط زر کی توقعات حوصلہ افزا رہیں اسی لیے ہم نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 275 بیس پوائنٹس بڑھائے۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ ہم نے مانیٹری پالیسی کے بیان میں مستقبل کا اشارہ بھی دیا ہے کہ اب ہم ایک وقفہ لے سکتے ہیں، ہم اس لیے وقفہ لینے جا رہے ہیں تاکہ جو اقدامات پہلے اٹھا چکے ہیں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

16 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

23 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

30 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

54 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago