وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان اور شرکا کو بریف کیا . ذرائع کے مطابق شرکاء نے کہا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں . گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی وزیر توانائی کے رویے پر نالاں نظر آ ئے . انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ حماد اظہر ہمارا فون تک نہیں سنتے وزیراعظم سے رابطہ آسان ہے لیکن ان سے مشکل . حماد اظہر نے جواب دیا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں . گورسندھ نے کہا کہ لگتا ہےآپ کسی غلط نمبر پر میسج کرتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنمائوں کے اجلاس میں بھی گیس بحران کی بازگشت سنی گئی اور حکومتی ارکان بھی بول پڑے . روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال، گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا .
متعلقہ خبریں