الزامات مجھے نہیں اُنہیں ثابت کرنے کی ضرورت ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں انہیں ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔کوئی شخص مقدمہ شروع ہونے سے پہلے اپنے ثبوت ڈسکس نہیں کرتا۔ہتک عزت کا قانون عام قوانین سے مختلف ہے لیکن کچھ چیزیں قدر مشترک بھی ہیں۔اگر میرے خلاف کوئی مقدمہ فائل ہوتا ہے تو ثبوت لانے کی ذمہ داری پراسیکیوشن پر ہوتی ہے مجھے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
میں نے جو بات کی ہے اس سے بہت زیادہ باتیں لوگ کرتے رہے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کس بنیاد پر یہ باتیں کی گئی ہیں یہ ثبوت کے معاملات ہیں وہ آپ سے ڈسکس نہیں کر سکتا۔میری سطح کا شخص جو قانون جانتا ہے وہ بلاوجہ کوئی بات نہیں کرے گا ۔ایک انٹرویو کے دوران جسٹس وجیہ الدین سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے پاس پچاس لاکھ کیا تیس لاکھ لینے کے ثبوت موجود ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں میڈیا پر کیوں ثبوت ڈسکس کروں،کوئی شخص مقدمہ شروع ہونے سے پہلے اپنے ثبوت ڈسکس نہیں کرتا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے وزراء کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا اور کہا ہے کہ ایسی باتوں پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، اپوزیشن لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔
وزیراعظم اور شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

7 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

15 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

22 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

34 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

42 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

50 mins ago