یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں لیکن پچھلے سال سے کم ہے، ترجمان وزارت خزانہ

(قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ مہنگائی نہیں ہے لیکن مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ مہنگائی نہیں ہے، جہاں بس چلتا ہے ہم قیمتیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

مہنگائی پچھلے سال سے کم

مزمل اسلم نے کہا کہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے، رواں سال آلو اور انڈے کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہیں، سندھ کے علاوہ آٹا پورے ملک میں سستا 55 روپے کلو دستیاب ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن درآمد کی گئیں کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہیں۔ اس کے لیے ہم ٹارگٹڈ سبسڈی کی جانب جارہے ہیں۔

صنعتکار عوام کی گیس لینے پر بضد ہیں

گیس بحران سے متعلق مزمل اسلم نے کہا کہ ماضی میں گیس کا بےدریغ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی، گیس کا معاملہ یہ ہے کہ صنعتکار عوام کی گیس لینے پر بضد ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر والے کہتے ہیں صرف انہیں گیس دیں۔

پرتعیش اشیا پر ٹیکس لگارہے ہیں

منی بجٹ کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت منی بجٹ نہیں بلکہ اصلاحاتی بجٹ لارہی ہے، ہم کوئی نیا ٹیکس لگانے نہیں جارہے، پرتعیش اشیا پر ٹیکس لگارہے ہیں، جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

8 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

18 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

1 hour ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

2 hours ago