(قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال نازک ہے، انسانی المیہ جنم لےسکتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خراب حالات پورے خطے کو متاثر کریں گے۔ افغانستان کے حالات پر دنیا غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔
انھوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔ اجلاس کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کروانا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو مہاجرین باعزت طور پر واپس جائیں گے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹ کر جائیں۔
دفترَخارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا اہم اجلاس کل 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکا، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ افغانستان کی عبوری حکومت کا نمائندہ وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اس اہم اجلاس میں امریکا نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکا کے نماٰندہ خصوصی ٹام ویسٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…