میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل نے دوطرفہ بحری مشق لائن اسٹار میں بھی شرکت کی . پی این ایس طغرل کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا . اس سے قبل پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل نے ملائشیا کا خیرسگالی دورہ کیا تھا . ملائشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا . میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . دورے کے اختتام پر پی این ایس طغرل نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا . پی این ایس طغرل کے اس خیرسگالی دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملا . . .
(قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل نے خیرسگالی کے طور پر سری لنکا کا دورہ کیا ہے .
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اورمیزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا .
متعلقہ خبریں