(قدرت روزنامہ)کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والے غیر ملکیوں کے لائسنس بھی ختم کئے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا نفاذ گزشتہ ہفتے لائسنس کا پورٹل بند کرنے کے بعد ہی کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پورٹل بند ہونے کے بعد غیر ملکی نہ ہی نیا لائسنس بنوا سکتے ہیں نہ ہی گم شدہ لائسنس کا متبادل نکلواسکتے ہیں۔
متعلقہ ادارے نے پورٹل بند ہونے کے حوالے سے بتایا کہ نئی شرائط کت آنے تک لائسنس معطل رہیں گے اسلیے نئی شرائط کے اعلان کا انتظار کریں۔
دوسری طرف محکمہ ٹریفک نے غیر ملکیوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے سے روک دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے نافذ کئے جائیں۔
اس کے علاوہ کویتی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کویتی ٹریفک حکام پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر کے نئے کارڈ جاری کریں۔
کویتی حکام کے مطابق بعض غیر ملکیوں نے جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ بہت سےغیرملکی کویت سے چلے گئے اور واپس نہیں آئے، جبکہ ان کے اقامے ختم ہو گئے تاہم وہ لائسنس ہولڈر ہیں، اس زمرے میں آنے والے غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط ہوں گے۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کمیٹی کو لائسنس ضبط کر کے نئے جاری کرنے میں وقت لگے گا اور متعدد مسائل پیش آئیں گے، انکا کہنا ہے کہ 30 لاکھ سے زیادہ لائسنسز کی ضبطی اور تبدیلی آسان کام نہیں ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ضبط کیے جانے والے 30 لاکھ لائسنسوں میں سے 10 لاکھ کے لگ بھگ ایسے ہیں جن کی جگہ نئے لائسنس جاری ہوںگے۔ واضح رہے کہ کویت میں موجود ڈھائی لاکھ غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے گئے ہیں۔
کویتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ لائسنسوں کی ضبطی اور تبدیلی کے آپریشن کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرائط سخت کی جائیں تاکہ ملک میں ٹریفک رش کو کنٹرول جا سکے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…