سونے کی قیمت آسمان چھونے لگی، آج قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے سے بھی زائد کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے کا ہو گیا ہے۔قیمتوں اضافے کا یہ رجحان بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کا عکاس ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 465 روپے کی ہو گئی۔سونے اور چاندی کے زیورات بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 509 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ سونے اور چاندی کے مقامی نرخ انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی منڈی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر طے کیے جاتے ہیں، آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بدستور عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے متاثر ہو رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert