کل ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کا تفصیلی جائزہ جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت شدید طورپرکم رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، بالائی سندھ اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار اور کشمیرمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تربت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 01 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں دھند نے معمولات زندگی متاثرکئے۔ملک کے مختلف علاقوں میں آج کم سے کم درجہ حرارت درج ذیل ریکارڈ کیا گیا، لہہ منفی 14، سکردو منفی 13، استوراورگوپس منفی 10، ہنزہ اورگلگت منفی 8، قلات اور بگروٹ منفی 6، دیر منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، کوئٹہ منفی 3، مری منفی 1، لاہور اور کراچی 9، پشاور 1، اور مظفرآباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کو سردی اور دھند کے دوران احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert