مریم نواز کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر نے کیا کہا؟ حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی سے وائرل ہونے والی تصاویر کے فوٹو گرافر عرفان احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز ماڈلنگ کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور فیشن فوٹوگرافر عرفان احسن نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی تمام تصاویر نیچرل ہیں، وہ کیمرے سے گھبراتی ہیں اور نہ ہی پوز بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مشورہ تو نہیں دے سکتا لیکن مریم نواز ماڈلنگ کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرکاری تصویر بھی بنائی تھی تاہم اس کیلئے اجرت نہیں لی بلکہ نئے پاکستان میں حصہ ڈالتے ہوئے بطور تحفہ وزیراعظم عمران خان کو دی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سرکاری ضرورت کے علاوہ تصاویر بنوانے کا خاص شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی ان کی تصویر تحفے کے طور پر دوں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز کے نکاح کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔
خیال رہے کہ مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ایسے چرچے ہوئے کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں،سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔

مریم نواز جہاں اپنے بیٹے کی شادی پر عروسی ملبوسات زیب تن کئے وہیں لوگ یہ بھی سوال کرتے نظر آئے کہ میک اپ کہاں سے کروایا ،ڈریسز کی سلیکشن میں کس نے معاونت کی اور فوٹو شوٹ کہاں سے کروایا ؟

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بیا خان میک اپ آرٹسٹ سے میک کرایا،نیل آرٹ انیشا یوسف کی ٹیم کر کے آئی جبکہ مریم نواز کے باقاعدہ فوٹو شوٹس معروف فیشن فوٹو گرافر عرفان احسن نے کئے۔ڈریسز کے انتخاب میں مریم نواز کی کچھ اپنی پسند اور کچھ ملبوسات حنا پرویز بٹ کی مشاورت سے تیار ہوئے ۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

27 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago