افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی، تمام ٹیکسی ڈرائیورز بے گناہ قرار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔، اغوا کا مقدمہ دنیا کا منہ رکھنے کیلئے درج کیا، چاہتے ہیں افغان سفیر تحقیقات کا خود بھی حصہ بنیں،عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں،دنیا کو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف ان ڈیکلیئرڈ ہائبرڈ وار شروع ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں ہائبرڈ وار تیز ہوگی۔منگل کو اپنی رہائشگاہ لال حویلی میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیس میں چاروں ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچ گئے ہیں، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغو ا کا کیس نہیں ہے، 200 سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان تک پہنچے، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ گئی، ایک 2 ڈرائیور سرکاری ملازم ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلاتے ہیں، ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کسی ٹیکسی میں کوئی دوسرا بندہ تھا، یہ اغواء کا کیس نہیں بنتا، یہ معاملہ اغوا نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ہم نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا پرچہ دیا ہے، افغان سفیر کی بیٹی کا یہاں ہونا ضروری ہے اور چاہتے ہیں افغان سفیر خود بھی تحقیقات کا حصہ بنیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کے بعد چینی حکومت ہم سے مطمئن ہے تاہم بھارت اسے نئی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں، پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائیبرڈ وار تیز کی جارہی ہے جب کہ عمران خان امت مسلمہ کا ابھرتا لیڈر ہے جو بھارت اسرائیل کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جوہرٹاؤن کا دھماکا ایف اے ٹی ایف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا جب کہ داسو کا واقعہ جی سی سی کی میٹنگ سے پہلے کیا گیا اور افغان سفیرکی بیٹی کا واقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا، ان کی ٹائمنگ دیکھیں، جو واقعات ہو رہے ہیں سازش کے تحت ہو رہے ہیں، دنیا کو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف ان ڈیکلیئرڈ ہائبرڈ وار شروع ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں ہائبرڈ وار تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کیخلاف مہم چلا رہی ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، خوشی سے دھرنا دیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago