کراچی (قدرت روزنامہ)چار کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کا افتتاح آج وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کریں گے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کا کہنا ہے کہ محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن 4 جنوری کو شروع کیا گیا تھا، جس دوران نالے پر قائم 237 پکی تعمیرات گرائی گئیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ برس تباہ کن بارش کے بعد برساتی نالے چوڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلہ این ای ڈی یونیورسٹی کی ماہر تکنیکی ٹیم کی سفارشات پر کیا گیا تھا۔کے ایم سی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود آباد نالے کی بحالی کے بعد اطراف کا علاقہ بارشوں میں زیر آب نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، محمود آباد نالے پر ساڑھے 3 ارب روپے لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…