لاہور (قدرت روزنامہ) گزشتہ 3 سال میں زراعت کو بےتحاشہ نقصان ہوا، کسان کی فی کس آمدن میں کمی ہوئی۔ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے ہی ممکن ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں زراعت کے شعبے کو بےتحاشہ نقصان پہنچا ہے جس سے کسان کی فی کس آمدن میں کمی ہوئی ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ جب نوازشریف کی حکومت کا دورتھا تو پاکستان گندم، چینی اوردیگر زرعی اجناس برآمد کرنے والا ملک تھا۔ اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سالوں میں کسان اورزراعت کو بےتحاشہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے کسان کی فی کس آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اورچینی بھی آج باہرسے منگوائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے ہی ممکن ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…