حکومت کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان حقیقت کا رُوپ دھارنے لگا، ایک اور منصوبہ مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان حقیقت کا رُوپ دھارنے لگا، ایک اور منصوبہ مکمل ہو گیا۔ محمود آباد نالے کی صفائی اور بحالی کا کام مکمل جس پر ساڑھے 3 ارب کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایک اور منصوبہ مکمل ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر کا کہنا ہے کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ محمود آباد نالہ جو کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ سیورج کا نظام اور 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا ’’انشااللہ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جو کہا تھا وہ کر کے دکھا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ہفتہ کو محمود آباد نالہ کی تعمیر نو سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزراء اسدعمر، علی زیدی، صوبائی وزیر سعید غنی، میجر جنرل اختر نواز چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر شریک ہوئے۔
تقریب میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی، تاجر برادری اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود آباد نالہ ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ مدت نو ماہ میں مکمل کیا ہے۔ محمود آباد نالے کی بحالی سے اطراف کی آبادیاں محفوظ ہوگئی ہیں۔ نالے کے انیس کلو میٹر رقبہ پر محیط افراد کا سیلابی صورت حال سے بچاؤ ہوسکے گا۔ نالے کے دونوں اطراف اسٹریٹس لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
بتایا گیا کہ محمود آباد نالے کی کل لمبائی ساڑھے تین کلومیٹر ہے۔ نالے کی چوڑائی کو زیادہ سے زیادہ 80 فٹ اور گہرائی 8 میٹر تک کی گئی ہے جبکہ ایف ڈبلیو او نے بیس سے پچیس سال پرانا کچرا نالے سے نکالا ہے۔ نولاکھ ٹن سے زائد کچرے کی نالے سے نکاسی کی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جس وقت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام شروع ہوا اس وقت کوویڈ کی صورت حال درپیش آگئی۔
این ڈی ایم اے اس وقت ہمارے لیے آکسیجن اور اسپتال قائم کر رہی تھی۔ وزیر اعظم نے ایف ڈبلیو او کو اس منصوبے میں شامل کیا اور ہمیں ایف ڈبلیو او نے مایوس نہیں کیا۔ پورے پاکستان میں ایف ڈبلیو او کے منصوبے چل رہے ہیں۔ امید ہے ایف ڈبلیو او اپنے منصوبوں کو بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے کو مکمل کرنا جس سے لوگوں کے معمولات متاثر ہو رہے ہوں مشکل ہوتا ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago