”پتہ نہیں تھا مرنا بھی ہے“ صنم چوہدری نے شوبز چھوڑنے کی کہانی بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی وجوہات بتا دیں۔صنم چوہدری نے انسٹاگرام پر خصوصی طور پر لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دِن رات محنت کی اور کامیاب بھی ہوئی، مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی مِلا، زندگی بالکل سیٹ تھی اور بہت مزہ آرہا تھا۔صنم چوہدری نے جذباتی انداز میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے

دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروادی، اولاد عطاء کی مجھے ہر چیز سے نوازا۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کیلئے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس سب کچھ تھا لیکن پھر بھی کچھ کمی لگتی تھی، بعد میں احساس ہوا کہ میرے پاس سکون نہیں تھا، ہر طرف ایک دوڑ لگی ہوئی تھی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس کا اختتام کیا ہوگا۔سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے لگا تھا شاید کام نہ کرنے کی وجہ سے ایسا ہے، میں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کیا اور تمام پروڈکشن ہاؤسز سے رابطے کیے اور انہیں وقت دیدیا کہ اس ماہ میں کام کا آغاز کروں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے خود سے سوال کیا تو احساس ہوا کہ آخر زندگی میں مجھے چاہیے کیا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود مزید کس چیز کی خواہش ہے؟ میں نے اپنی تمام تر توجہ قرآن کی طرف لگائی، اسے پڑھنا شروع کیا اور تفسیر پڑھی جس نے میری زندگی بدل دی۔صنم چوہدری نے اپنے لائیو سیشن کے دوران بتایا کہ سابق گلوکار نجم شیراز نے ان کے اس سفر میں کافی مدد کی اور انہیں اپنے ٹیچر بابر چوہدری سے متعارف کروایا جنہوں نے ان کی رہنمائی کی۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

15 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

16 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

19 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

22 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

22 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

28 mins ago