پشاور(قدرت روزنامہ)گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نومبر میں اکتوبر کی نسبت گاڑیوں کی فروخت میں 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سب سے زیادہ فروخت میں کمی 1000 سی سی سے کم کی کاروں میں ہوئی، پشاور کے مختلف بارگین سینٹرز ویران ہو کر رہ گئے ہیں یونیورسٹی روڈ ،چارسدہ روڈ ، پشاو رکینٹ ،رنگ روڈ پر بارگین سینٹروں میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں 80فیصد تک کمی آ گئی ہے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے ماہ نومبر میں مجموعی طور پر 18 ہزار 714 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر میں 21 ہزار 2 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ نومبر میں مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اعداد وشمار کے مطابق کہ 1300 سی سی کی ایک ماہ میں 8 ہزار 102 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اکتوبر میں 8 ہزار 619 یونٹ تھی، جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیوں میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور نومبر میں 1000 سی سی سے نیچے کی کیٹیگری میں 14 ہزار 552 کار فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر میں 16 ہزار 342 کاریں فروخت ہوئیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…