بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) بھارتی آف سپنر روی چندر ایشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھل کر تعریف کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سے حال ہی میں ایک سوال و جواب کے سیشن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑیوں کے حوالے سے پوچھا گیا جس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ کا اعتراف بھی کیا۔
روی چندرن ایشون نے انکشاف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کررہا ہوں اور بلاشبہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔ بھارتی کرکٹر نے محمد رضوان کی تعریف کے بعد فوری طور پر بابراعظم کا نام لیا اور ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیورٹ کھلاڑیوں کی بات ہو اور ورلڈ نمبر ون بلے باز بابراعظم کا تذکرہ نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو حقیقی ٹیلنٹ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ باصلاحیت کرکٹرز رہے ہیں اور اب بھی ان کے پاس بے شمار باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

18 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

31 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

49 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago