علاوہ ازیں محمد رضوان نے 119 چوکے بھی لگائے ہیں جبکہ محمد رضوان نے رواں سال 22 کیچز پکڑ کر ٹاپ کیپر کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے اور محمد رضوان رواں سال 22 نصف سنچریاں اور 1 ہزار 326 رنز بناکر پہلے بیٹر رہے ہیں . واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی رواں سال کی سب سے کامیاب جوڑی رہی ہے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سال کی بہترین 197 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے رواں سال سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے . قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے رواں سال سب سے زیادہ 42 چھکے لگاکر کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 41 چھکے لگائے تھے .
متعلقہ خبریں